”بیوی بچوں کو کورونا وائرس منتقل نہ ہو “کراچی میں ایک شخص نے
خود کشی کر لی
لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اسے کورونا وائرس تھا ہی
نہی
لاہور کورونا وائرس اہل خانہ میں منتقل نہ ہو جائے ،کراچی میں ایک
شخص نے کورونا وائرس کے خوف سے خود کشی کرل ی ۔نجی نیوز چینل بول نیوز کے مطابق
کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیر کالونی کے رہائشی سرفراز نے اس خوف سے خود کشی کر
لی کہ اس کے اہل خانہ کو اس سے کورونا وائرس منتقل نہ ہو جائے ۔سرفراز کو گزشتہ
کافی دنوں سے معمولی نزلہ زکام تھا جس پر اس نے ایک عطائی ڈاکٹر کو دکھا یا تو
عطائی ڈاکٹر نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا ۔اس کے بعد سرفراز گھبرا گیا
اور پریشان رہنے لگا ،اس نے اپنے اہل خانہ کو بھی خود سے دور کر لیا تھا اور پھر
خود کشی کر لی جس کے بعد ٹیسٹ کرنے سے پتہ چلا کہ اسے کورونا وائرس نہیں تھا
۔سرفراز کی اہلیہ نے بتا یا کہ سرفراز پیٹرول پمپ پر گاڑیاں سروس کرتا تھا لیکن وہ
گزشتہ کافی عرصے سے بے روز گار تھا ،اسے اپنے بچوں کی فکر رہتی تھی کیونکہ مالی
حالات خراب تھے۔