کراچی میں شہری نے کرونا وائرس کے خوف سے خود کشی کر لی
سرفراز نامی شہری لاک ڈاون کے باعث بے روزگار ہو کر معاشی و ذہنی پریشانی کا بھی
شکار تھا، معمولی کھانسی نزلہ زکام کو کرونا سمجھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
کراچی 28 مارچ2020 کراچی میں شہری نے کرونا وائرس کے خوف
سے خود کشی کر لی، سرفراز نامی شہری لاک ڈاون کے باعث بے روزگار ہو کر معاشی و ذہنی
پریشانی کا بھی شکار تھا، معمولی کھانسی نزلہ زکام کو کرونا سمجھ کر اپنی زندگی کا
خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث خود کشی کا پہلا
واقعہ سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے سرفراز نامی شہری نے کرونا وائرس کے
ڈر سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق سرفراز کراچی میں جاری لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگار ہوگیا تھا۔
سرفراز ایک پیٹرول پمپ پر کام کرتا تھا اور لاک ڈاون کے بعد شدید مالی و ذہنی پریشانی
کا شکار تھا۔ پھر کچھ روز سے اسے کھانسی نزلہ زکام کی شکایت تھی جس کے بعد اس نے
خود کو اہل خانہ سے دور کر لیا تھا۔
ہسپتال سے رابطہ کرنے پر اسے بتایا گیا کہ اگر اس کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے
سرکاری قرنطینہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس صورتحال میں اپنے اہل خانہ کی مالی
ضروریات پورے کرنے کی پریشانی اور کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ڈر سے سرفراز نے
اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کر لیا۔ واضح رہے کہ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر میں لاک
ڈاون نافذ کیا جا چکا ہے۔ سندھ میں آدھے دن سے زائد وقت کیلئے کرفیو بھی نافذ کیا
جاتا ہے۔ اسی باعث غریب طبقے کی جانب سے بے روزگار ہو جانے کا شکوہ کیا جا رہا ہے۔
تاہم اس صورتحال میں صوبائی و وفاقی حکومت سمیت فلاحی تنظیمیں غریبوں کی مالی مدد
کرنے کی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت لاک ڈاون کے باعث متاثرہ غریبوں کیلئے
ماہانہ 3 ہزار روپے کی ادائیگی کا اعلان کر چکی، جبکہ غریبوں کو مفت راشن کی فراہمی
کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔