ad

کورونا وائرس کے علاج کی ایک اور دوا سامنے آ گئی



کورونا وائرس کے علاج کی ایک اور دوا سامنے آ گئی

ہیپاٹائٹس سی کے خلاف استعمال ہونے والی دوا سے چین میں کورونا کے 11 مریض صحت یاب ہو گئے

بیجنگ 27 مارچ 2020  کورونا وائرس کے علاج کی ایک اور دوا سامنے آ گئی۔ ہیپاٹائٹس سی کے خلاف استعمال ہونے والی دوا سے چین میں کورونا کے 11 مریض صحت یاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چینی ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کو دی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں پر کارگر ثابت ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی دوا سے چین میں 11 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

یہ دعویٰ چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی دوائی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کوصحت یاب کرنے میں معاون ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کورونا وائرس کے مریض پر دوا کے استعمال کے بعد بتایا ہے کہ یہ دوا بےضرر ہے اور قابل برداشت ہے، یہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گینووو کے نام سے فروخت کی جانے والی دوائی ڈینوپریویر ایچ آئی وی کی دوا ریٹوناویر کے اشتراک کے ساتھ کورونا وائرس کے 11 مریضوں کو دی گئی تھی جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔