ad

کورونا کے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات

کورونا کے پاکستانی معیشت پر تباہ کن اثرات پاکستان کی معیشت کو 4 بلین ڈالرکا نقصان ہوسکتا ہے.عالمی بنک


اسلام آباد انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 مارچ۔2020 آئی ایم ایف کے مشن

 نے چینی معیشت کو ہونے والے نقصان کاپاکستانی معیشت پر منفی اثرات کی تشویش کا اظہار کیا ہے آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2.4 فیصد اور افراط زر لگ بھگ 11 سے 12 فیصد کے قریب رہنے کی پیش گوئی کی ہے. یاد رہے کہ اس وبا کے پھیلنے سے 62 ارب ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبے پر دوسرے مرحلے کے دوران تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہو چکا ہے پاک چین تجارتی معاہدے کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں دستیاب نصف سے زائد مصنوعات چین سے لگ بھگ 17 بلین ڈالر کی قیمت پر درآمد کی جاتی ہیں جبکہ پاکستان چین کو سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کا سامان برآمد کرتا ہے. ان اعدادوشمار کے پیش نظر، اس وائرس سے ہونے والے معاشی اثرات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے سے پاکستان کی معیشت کو 16.387 ملین ڈالر سے لے کر 4.95 بلین ڈالر یا جی ڈی پی کے 0.01 فیصد سے 1.57 فیصد تک کا نقصان ہوسکتا ہے. اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحت تین فیصد کم ہو گی جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر 50 بلین ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جولائی 2019 سے لے کر فروری 2020 کے دوران تجارت میں 26 فیصد تک بہتری آئی ہے اس عرصے کے دوران برآمدات میں 3.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ درآمدات میں 14.06 فیصد کمی آئی ہے.اس صورتحال میں ایک مثبت بات یہ ہے کہ اقتصادی تخمینوں کے مطابق، چینی کرنسی میں 3-5 فیصد کی کمی متوقع ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے درآمدی بلوں میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے مزید یہ کہ ملک کو کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل یا جزوی طور پر بند کر دینے سے معیشت کے مختلف شعبوں میں 12.3 ملین سے 18.5 ملین کے درمیان تعطل کی توقع ہے.


urdu news update,urdu news pakistan,urdu news live,urdu news today,urdu news urdu news update,urdu news pakistan,urdu news live,urdu news today,urdu news india,news update of urdu newspaper urdu news papers urdu news india urdu news bbc urdu newspaper pakistan urdu news updates urdu newspaper jang urdu news jang urdu news websitesindia.