ad

مساجد میں با جماعت نماز جاری رہے گی ،بڑا اعلان ہو گیا



پاکستانی علما کرام نے مساجد میں با جماعت نماز جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔گورنر ہاوس سندھ میں علما کرام کیمشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس ہوئی جس میں مفتی تقی عثمانی ، علامہ شہنشاہ نقوی اور مفتی منیب الرحمن شامل تھے ۔
اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ وبائیں ہماری اصلاح کے لیے ہیں ،اس موقع پر قوم توبہ کرے اور میڈ یا سے فحاشی اور بے حیائی کے پروگرام بند کردئیے جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پنج وقتہ اذان ،اور باجماعت نماز جاری رہے گی ۔تمام لوگ وضو گھر سے کر کے آئیں اور ہر قدم پر اللہ کی طرف سے نیکیاں پائیں ،سنتیں گھر پرپڑھیں ،بعد کی سنتیں اور نوافل بھی گھر پر پڑھیں ،کیونکہ طبی طور پر بیماری کا اندیشہ ہے ۔اگر طبی بنیاد پر حکومت مساجد میں نماز پر پابندی لگائے یا کسی عمر کے شخص کو روکے تو شرعی طور پر وہ معزول سمجھے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اپنے گھروالوں ،کسی ایک محرم خاتون کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے ۔مزید تنہا پڑھیں ،وائرس کا شکار یا علامتیں ہیں ،پچاس سال سے زائد عمر کے لو گ ،وبا کے پورے دور میں مساجد نہ آئیں ۔جو نوجوان بزرگوں کی تیمار داری میں مصروف ہیں وہ بھی نماز گھروں پر پڑھیں ۔مسجدوں پر قالین ہٹا کر صفائی کا خیال رکھیا ،اور دروازوں پر سینی ٹائزر لگائیں ،جمعہ کے خطبے میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی دی جائے ۔